خوش آمدید

حضرت علامہ مولانا محمد عبدالحکیم شرف قادری رحمہ اللہ تعالیٰ کی علمی، تدریسی، تحقیقی، دعوتی اور تصنیفی خدمات کے تعارف، تحفظ اور اشاعت کے لیے قائم اس ویب سائٹ میں آپ کو خوش آمدید۔

ضروری اطلاع برائے عوام الناس

یہ ویب سائٹ ممتاز احمد سدیدی دامت برکاتہم العالیہ کی نگرانی میں تکمیل کے مراحل میں ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ، بہت جلد حضرت علامہ محمد عبدالحکیم شرف قادری رحمہ اللہ تعالیٰ کی حیات، علمی آثار، تصانیف، مقالات، خطبات، دروس، تصاویر، آڈیو و ویڈیو ریکارڈنگز اور دیگر متعلقہ مواد کے ساتھ مکمل صورت میں پیش کر دی جائے گی۔

اہلِ علم سے تعاون کی درخواست

اگر آپ کے پاس حضرت علامہ محمد عبدالحکیم شرف قادری رحمہ اللہ تعالیٰ سے متعلق کوئی مستند معلومات، نادر تصاویر، ذاتی یا علمی مکتوبات، مخطوطات، آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگز، یا کوئی ایسا علمی مواد موجود ہو جو اس ویب سائٹ کو مزید جامع اور مستند بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہو، تو ازراہِ کرم اسے درج ذیل برقی پتے پر ارسال فرمائیں۔
اسی طرح اگر آپ اس ویب سائٹ کی بہتری، تنظیم یا علمی افادیت کے حوالے سے کوئی مفید تجاویز پیش کرنا چاہیں تو براہِ کرم درج ذیل ای میل یا رابطہ نمبر پر ہم سے ضرور رابطہ فرمائیں۔آپ کے علمی تعاون اور قیمتی آراء ہمارے لیے باعثِ تشکر ہوں گی، اور ان شاء اللہ تعالیٰ اس علمی خدمت کو مزید مؤثر اور مستند بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ